بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ایکنک نے کے فور سمیت متعدد منصوبوں‌ کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں 38 ارب 2 کروڑ کے گوادر تا رتو ڈیرو شاہراہ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور، ایچ ای سی کے 13.36 ارب کے بین الاقوامی اسکالر شپ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی کو 260 ایم جی ڈی اضافی پینے کا پانی میسر آئے گا، کے فور منصوبہ چار سال میں 25 ارب 55 کروڑ روپے سے مکمل کیا جائے گا۔

ایکنک اجلاس میں کراچی میں فضلے کو ٹھکانے لگانے، صفائی کے منصوبے ’سویپ‘ پر بھی غور کیا گیا، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے تعاون سے کراچی کو ماحول دوست بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کے پی ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دی، 18 ارب 91 کروڑ کا منصوبہ پشاور، ہری پور، نوشہری، صوابی کے لیے ہوگا۔

ایکنک اجلاس میں بلوچستان میں 13 ارب 51 کروڑ سے 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ بھی منطور کرلیا گیا، منصوبے کے تحت سیلابی پانی، آبپاشی، زیر زمین سطح بلند کرنے کے لیے ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے سی پیک کے 37 ارب 91 کروڑ کے آپٹیکل فائبر کیبل کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی، کورونا رسپانس کا 70 ارب روپے کا پروگرام بھی منظور کرلیا گیا علاوہ ازیں بنوں کی 83 کلو میٹر شاہراہ کو ڈبل کرنے کے 17.23 ارب کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں