ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایکنک کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایکنک کمیٹی نے پلاننگ کمیشن کے امور کو آسان بنانے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ایکنک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پلاننگ کمیشن کے امور کو آسان بنانے کی منظوری دی گئی جس کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، عمل درآمد اور فنڈز کے امور بہتر ہوسکیں گے۔

اجلاس میں شکارپور تا راجن پور انڈس ہائی وے پر221.95 کلومیٹرکیرج وےکی تعمیر کی منظوری دی گئی، 3سالہ منصوبے پر44 ارب70 کروڑ38لاکھ روپےکی لاگت آئے گی۔ منصوبےکیلئےاے ڈی بی40 ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کرےگا۔

علاوہ ازیں ایکنک کمیٹی نے این55 راجن پور تا ڈی جی خان سیکشن کی 4 رویہ شاہراہ کی تعمیرکی منظوری بھی دی جو تین سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے پر 33 ارب 17 کروڑ 22 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ منصوبےکیلئےاے ڈی بی 28 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ایکنک کا اجلاس ، 6 ترقیاتی منصوبوں سمیت کرتار پور راہداری منصوبے کے اخراجات کی منظوری

ایکنک اجلاس میں این55 ڈی جی خان تا ڈی آئی خان سیکشن کو دگنا کرنے کی بھی منظوری دی گئی، 3سالہ منصوبےکیلئے اے ڈی بی 44 ارب95 کروڑ روپےسے زائد رقم فراہم کرے گا۔

کمیٹی نے جھل جاؤ تا بیلا 79.89 کلومیٹر روڈ کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی جبکہ پشاور ناردرن بائی پاس 32.2 کلومیٹر طویل منصوبہ کی منظوری بھی دی۔

علاوہ ازیں کمیٹی نے خیبرپختونخواہ کے علاقے مدین میں 157 میگاواٹ کے 79 ارب 37 کروڑ کے منصوبے، گبرال کالام 88 میگاواٹ کے 36 ارب 43 کروڑ کے ہائیڈرو پروجیکٹ، داسو 2160 میگاواٹ پروجیکٹ سےاسلام آباد تک بجلی کی فراہمی کامنصوبہ بھی منظور کیا گیا جس کے تحت 765کے وی کے ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں