ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تحریکِ انصاف کی حکومت نے 3 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے رواں مالی سال کے 3ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا، اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے 3ماہ میں لیے گئے قرض کی تفصیلات جاری کردیں گئیں ، اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں جبکہ حکومت نے باہمی معاہدوں کےتحت7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے1ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ حکومت کو مختلف ممالک ،ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر گرانٹس ملیں۔

حکومت نےکمرشل بینکوں سے45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے اور امریکا سے پاکستان کو 3ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں