اشتہار

سنہ 2022 کے 10 ماہ میں ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں رواں برس کے 10 ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جولائی تا ستمبر ترسیلات زر، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی تا ستمبر برآمدات، بجٹ خسارہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022 ترسیلات زر 3.6 فیصد کمی کے بعد 7.7 ارب ڈالر رہیں اور مجموعی سرمایہ کاری 83.7 فیصد کمی کے بعد 22 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبر برآمدات 5.5 فیصد اضافے کے بعد 7.6 ارب ڈالر اور درآمدات 7.9 فیصد کمی کے بعد 16 ارب ڈالر رہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی محصولات 17 فیصد اضافے کے بعد 16 سو 34 ارب روپے اور بجٹ خسارہ 45.4 فیصد اضافے کے بعد 372 ارب روپے رہا۔

26 اکتوبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے، اس عرصے تک ڈالر کی قدر 220 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں