11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

آج ہم ایسی جگہ کھڑے ہوگئے ہیں جوآئی ایم ایف کہے گا مانیں گے، ماہر معاشیات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرمعیشت اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ آج ہم ایسی جگہ کھڑے ہوگئے ہیں جو آئی ایم ایف کہے گا مانیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت اشفاق حسن نے اے آر وائی نیوز کے ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنفیوژن پھیلایا گیا جیسے کسی نے ڈالر کے ریٹ مصنوعی روک رکھے تھے، آئی ایم ایف نے ہمیں ایسی جگہ کھڑا کردیا جہاں پہلے کبھی نہیں تھے۔

اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ 75 سال میں آئی ایم ایف نے ہمیں آج بے بس کردیا ہے، 25 کروڑ آبادی والا نیوکلیئر پاور ملک آج دست نگر ہوگیا ہے، آج ہمیں اس جگہ کھڑا کردیا گیا ہے، جس کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی۔

- Advertisement -

ماہر معیشت نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل میں کوئی اکنامکس نہیں ہوتی بارگیننگ ہوتی ہے، 2008 میں وزیر خزانہ تھا، آئی ایم ایف کیساتھ ڈیلنگ کرچکاہوں، 2008 میں آئی ایم ایف نے کہا کہ ڈالر کو 85 روپے پر لے جائیں ، جب وجہ پوچھی کہ کیوں ڈالر85روپے پر ہونا چاہیے پھر آئی ایم ایف کیساتھ بارگیننگ کے بعد ڈالر کے 70 یا 72 روپے طے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل اکانومی ہوتی ہےخالص اکانومی سیاست میں نہیں ہوتی، خالص اکانومی نقصان میں جاتی ہے تو سیاست میں بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے، آج صورتحال یہ ہےکہ دوستوں نے بھی ہمارا ہاتھ نہیں پکڑا۔

اشفاق حسن نے کہا کہ آج ایسی جگہ آگئے کہ ڈیفالٹ کااعلان کرناہے یا آئی ایم ایف شرائط مانناہیں، دوستوں نےبھی کہاکہ آئی ایم ایف سے سفارش کرائیں، آج ہم ایسی جگہ کھڑےہوگئےہیں جوآئی ایم ایف کہے گا مانیں گے۔

ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے آتے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے متعلق سخت باتیں کی تھیں، آئی ایم ایف نےبھی ان باتوں کوسنجیدہ لیا، آئی ایم ایف کوآج پتہ ہےکہ پاکستان کے پاس آپشن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں