ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سال 2019 کا اختتام : ملکی معیشت کے بیرونی کھاتوں میں نمایاں بہتری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سال دو ہزار انیس کا اختتام قریب ہے، ملکی معیشت کے بیرونی کھاتوں میں نمایاں بہتری نظر آئی، بیرونی کھاتوں کے بیشتر اشاریے ایک معاشی ٹرن آرونڈ کی تصویر کشی کررہے۔

تفصیلات کے مطابق سال دو ہزار انیس ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوا، پاکستانی معیشت کے کھاتے نہ صرف بہتر ہوئے بلکہ جاری کھاتوں کاخسارہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس بن گیا۔

تجارتی خسارے میں خاطرخواہ کمی ہوئی، ترسیلات بڑھنے سے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، اگر گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کا موازنہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کیا جائے تو صرف جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔

نومبر دوہزار اٹھارہ تک کرنٹ اکاونٹ خسارے کا حجم چھ ارب ڈالر تھا، اکتوبر میں جاری کھاتے سرپلس بھی ہوئے، گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارے میں چونتیس فیصد کی کمی ہوئی۔

تجارتی خسارے کا حجم چودہ ارب 47کروڑ ڈالر تھا جو کہ رواں مالی سال میں کم ہوکر نو ارب انتالیس کروڑ ڈالرہو گیا۔ برآمدات گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے مقابلے رواں سال پانچ فیصد بڑھی۔

درآمدات میں انتیس فیصد کی کمی ہوئی۔ نومبر میں ترسیلات زرگزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں نو اعشاریہ تین فیصد زائد رہیں۔ پانچ ماہ کی ترسیلات کا حجم نو ارب انتیس کروڑ ڈالر تک جاپہنچی۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ترسیلات رواں مالی سال مقررہ ہدف سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں