تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پریزائیڈنگ افسران کی گمشدگی پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کی تحقیقاتی رپورٹ میں اپنا نام آنے پر خاموشی توڑ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فردوش عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسر کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں کردار متنازع تھا، الیکشن کمیشن عملےکے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار اسجد ملہی اور قیادت نے آواز  بھی اٹھائی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رپورٹ میں مجھ سےمتعلق کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا، صرف اتنا کہا گیا کہ میں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ  کے دفتر میں اجلاس کیا، اس کے علاوہ کچھ بھی واضح نہیں لکھا گیا۔

مزید پڑھیں: این اے75ڈسکہ ضمنی الیکشن: انکوائری رپورٹ فردوس عاشق اعوان پربھی انگلیاں اٹھ گئیں

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے75ڈسکہ ضمنی الیکشن کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی، جس میں فردوس عاشق اعوان پربھی الزامات عائد کیے گئے۔

رپورٹ میں لکھا کہ  پریزائیڈنگ افسران کی گمشدگی اتفاقی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی کیونکہ افسران کو پہلے پسرور اور پھر سیالکوٹ لے جایا گیا۔

Comments

- Advertisement -