اشتہار

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا، سندھ حکومت 3 باربلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن پر اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں چیف الیکشن کمشنر ، ممبران الیکشن کمیشن،سیکرٹری ودیگرحکام شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سیکرٹری دفاع اور داخلہ بھی شریک ہوں گے جبکہ چیف سیکر ٹری سندھ اور آئی جی سندھ بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں 3 بار بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کر چکی ہے کہ سیکورٹی ادارے اور پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کئے جائیں۔

اجلاس میں سیکرٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کی جانب سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ چیف سیکرٹری سندھ ،آئی جی سندھ بھی الیکشن کمیشن کو بریف کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں