اشتہار

فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، سابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چوہدری کو ذاتی طور پر بلایا تھا کیا وہ آئے ہیں، جس پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کے معاون وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ فواد چودھری کو آرڈر نہیں ملا تھا۔

- Advertisement -

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر پیش ہونا چاہئے تھا، سابق پی ٹی آئی رہنما کی عدم موجودگی پر ای سی پی نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں