پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کا اپیلٹ ٹریبونلز کیلیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے جاری کیے گئے ہیں جس میں ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے تجاویز لی جائیں۔

- Advertisement -

ملک بھر میں انتخابات کے لیے اپیلٹ ٹریبونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہوں گے، اپیلٹ ٹریبونلز میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی۔

یہ پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 19 دسمبر سے حاصل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

امیدواروں کی انتخابی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کی جائےگی جب کہ امیدواروں کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک کی جائےگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر 3 جنوری تک اپیل دائر کی  جاسکے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11جنوری 2024 کو جاری کی جائےگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری 2024 کو جاری کیےجائیں گے۔ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں