اشتہار

الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی ، تمام انتخابی عمل کی براہ راست نگرانی کی جائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، متعلقہ تمام اداروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو ہر قسم کی سیکیورٹی دیناحکومت کی ذمہ داری ہے، عوام بلا خوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

یاد رہے وزارت داخلہ نے ضمنی الیکشن کے دوران دہشت گرد کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کو ایک اور مراسلہ بھیجا تھا۔

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو مراسلے میں بتایا تھا کہ حاصل معلومات کے مطابق دہشت گرد ضمنی انتخابات میں کارروائیاں کر سکتے ہیں، انتخابات کا محتاط انداز سے انعقاد کیا جائے، سندھ اور کراچی میں الیکشن کے دن یا پہلے کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں