چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کو مسترد کر دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کل معاملے پر پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پلی بارگین کرنے والا پبلک ہولڈر نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی اپنے امپائرساتھ ملانے کی تاریخ رہی ہے اس بار الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے مخالف کونگراں وزیراعلیٰ نامزد کیا یہ عہدہ غیرجماعتی بنیاد پرنامزدگی کیلئےتھا۔
PMLN has history of selecting their own umpires but it's incredible how ECP has selected a sworn enemy of PTI as Caretaker CM Punjab – a post meant for a non partisan person. Naqvi also made a voluntary return deal with NAB. SC in suo moto case no 17/2016 declared that in a case pic.twitter.com/nrCCM7igzB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 22, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کی جمہوریت کو مذاق بنا کر رکھ دیاہے کل صبح پریس کانفرنس میں پوراپلان بےنقاب کروں گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کونگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔
محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ انکو آرٹیکل224 کے تحت مقرر کیا گیا۔