جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری، بلے کا نشان شامل نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی، جس میں بلے کے نشان کو شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کر دی تاہم بلےکا نشان انتخابی فہرست میں موجود نہیں۔

سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشان مختص کیے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کے لئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص ہیں۔

- Advertisement -

انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھجوادی گئی، مجموعی طور پر 329 انتخابی نشانات کی فہرست بھیجی گئی ہے، امیدواروں کو کل انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

خیال رہے ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن نےامیدواروں کی سہولت کے لئےمقرر وقت میں توسیع کردی اب امیدوار آج رات نو بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست آج ہی جاری کرے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار چھ فروری تک اپنی انتخابی مہم چلاسکتےہیں۔

الیکشن کمیشن نےقومی اورصوبائی اسمبلیوں میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کےلیے الیکشن پروگرام میں تبدیلی کی تھی، مخصوص نشستوں کے لیےکاغذات نامزدگی کی پڑتال تیرہ جنوری تک جاری رہے گی۔

مخصوص نشستوں پرریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل سولہ جنوری تک دائرکی جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں