تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

این اے 108:رانا ثنااللہ کو حلقہ بدر کرنے کا حکم

فیصل آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ایکشن، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو حلقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پولنگ کے دوران پریس کانفرنس کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں حلقہ این اے 108سے نکالنے کا حکم دیا۔

ڈی ایم او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ عوامی عہدیدارن کی پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈی ایم او نے 15اکتوبر کو بھی رانا ثناءاللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اے این پی کے غلام بلور اور ثمر ہارون نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سمیت فیصل آباد کے این اے 108 پر بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

اس نشست سے بھی سابق وزیرِ اعظم عمران خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔

این اے 108 فیصل آباد کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -