ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024: مینجمنٹ سسٹم اور مانیٹرنگ کیلیے انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے الیکشن منیجمنٹ سسٹم اور مانیٹرنگ کیلیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حیسن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مینجمنٹ سسٹم کیلیے 3 ہزار لیپ ٹاپ کا انتظام مکمل کر لیا، ای ایم ایس سسٹم چلانے کیلیے 3600 آپریٹرز کو تربیت دی گئی۔

سید آصف حسین نے بتایا کہ سسٹم کیلیے پرائیویٹ نیٹ ورک بنایا ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا، ای ایم ایس کے تجرباتی مشق میں سامنے آنے والے مسائل حل کر لیے۔

- Advertisement -

متعلقہ: عام انتخابات کیلیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل

ان کے مطابق این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے ہیلپ لائن پر کال نہیں کی، ریٹرننگ افسر کو کچھ مسائل سامنے آئے تھے وہ حل کر لیے ہیں، پریزائیڈنگ افسر کا کام سادہ ہے نتیجہ کی تصویر لینی ہے اور آگے بھیج دینی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ٹی خضرحیات کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا ہے، ای ایم ایس کو اس سے قبل 40 انتخابات میں استعمال کیا جا چکا ہے۔

خضر حیات نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے آر او کو نتائج بھجوائے گا، کوئی ایشو ہوا تو پریذائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں آر او کو نتائج پہنچائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں