جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات پر اجلاس، صوبوں نے اپنا اپنا عذر پیش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بلایا جانے والا الیکشن کمیشن کا 2 روزہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا تھا، دو روز میں مختلف سیشنز رکھے گئے تاہم بلدیاتی انتخابات سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی جانب سے جلد بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کر سکنے کے مختلف عذر پیش کیے گئے، جس کی وجہ سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا، تاہم الیکشن کمیشن کل صورت حال کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی کرونا کو وجہ قرار دیاگیا، جب کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا آئندہ 3 ماہ تک امکان نظر نہیں آ رہا۔

الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں مقرر کرنے کا حکم

سندھ بلدیاتی انتخابات میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار پر ڈٹ گیا ہے، اور یہ مسئلہ حل ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتا، سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک صوبے میں حلقہ بندیاں بھی نہیں کرائی جا سکتیں۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں مقرر کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر الیکشن نہیں کرا سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں