اسلام آباد : الیکشن کمیشن افسران حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری پر پریشان ہیں، افسران کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکسٹرا بوجھ ڈال رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے افسران کو حلقہ بندیوں کیساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری کی ہدایت کردی ، حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری پرالیکشن کمیشن افسران پریشان ہیں۔
افسران نے مؤقف میں کہا کہ انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد تیارکی جاتی ہیں، حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستیں تیارنہیں ہو سکتیں ، انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد دوبارہ تیار کرنا پڑیں گی۔
افسران کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن افسران پر ایکسٹرا بوجھ ڈال رہا ہے، کچھ عرصہ قبل بھی فہرستیں تیار کرائی گئیں، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کےبعدووٹرز کے بلاک کوڈز بھی بدل جائیں گے، بلاک کوڈز بدل جانے پر دوبارہ انتخابی فہرستیں تیار کرنا پڑیں گی۔