منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کے حکم پر پنجاب پولیس کے افسران کے تقرر و تبادلے منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: الیکشن کمیشن کے حکم پر آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس میں کیے گئے تقرر وتبادلہ منسوخ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 25 منحرف رہنماؤں کی رکنیت ختم ہونے کے باعث پنجاب کے مختلف اظلاع میں ضمنی انتخابات ہونا ہیں جس کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد ہوتی ہے، تاہم آئی جی پنجاب نے پولیس کے 3 افسران کے تقرر و تبادلے کیے تھے، جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے مستنصر فیروز، انوش مسعود اور فاروق احمد کا تقرر وتبادلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیر اعطم کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم کے بعد مستنصر فیروز کو دوبارہ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز انوش مسعود چوہدری کو سی  پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے فاروق احمد کو بطور ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر کام جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں