تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لیے

مردان: سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے سینیٹ الیکشن میں آفر سے متعلق ثبوت مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کی آفر کے ثبوت دیں، وہ ثبوت سمیت ویجیلنس کمیٹی میں پیش ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے لیے 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ووٹ کی خریداری: ’پی پی رکن نے 8 کروڑ کی پیش کش کی‘: پی ٹی آئی ایم پی اے کی تصدیق

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی‘۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔

عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے‘۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی جبکہ تحریک انصاف 102 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

Comments

- Advertisement -