اشتہار

پنجاب میں عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو آج لازمی شیڈول جاری کرنا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ کے 90 روز میں انتخابات کرانے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا شیڈول میں درکار 54 دن پورے کرنے کیلیے آج انتخابی شیڈول لازمی جاری کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 90 روز میں انتخابات کرانے کے حکمنامے اور صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ 30 اپریل منظور کیے جانے کے تین روز گزر جانے کے باوجود الیکشن کمیشن تاحال انتخابی شیڈول جاری نہیں کرسکا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں درکار 54 دن پورے کرنے کیلیے کمیشن کو آج لازمی طور پر شیڈول جاری کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اگر آج شیڈول جاری ہوا تو کل یعنی 8 مارچ کو پبلک نوٹس ہوگا۔ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے خط پر پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتیوں پر مشاورت کی وجہ سے شیڈول میں تاخیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج شیڈول کے ساتھ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری کرے گا۔ عدلیہ سے انکار کے بعد قانون کے مطابق آر اوز بیورو کریسی سے لیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں