ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15ہزار 100 ووٹرز زندہ تسلیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ووٹرلسٹوں سے متعلق انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15ہزار 100 ووٹرزکو زندہ تسلیم کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ ووٹرز کو زندہ قرار دیا گیا ، پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8895 ووٹرز اور دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز مردہ قرار پائے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مردہ قراردیئےگئے ووٹرز کو ٹائپنگ غلطی کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیاگیا تھا تایم دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کو دوبارہ چیکنگ اور ووٹرلسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے 40 لاکھ زندہ ووٹرز کو مردہ قرار دینے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں