اشتہار

عمران خان کو 6 نشستیں خالی کرنا ہوں گی، ذرائع الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد 6 سیٹیں خالی کرنا ہوں گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ عمران خان صرف ایک نشست رکھ سکیں گے، نشستیں چھوڑنے سے متعلق 30 دن کے اندر الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا۔

اگر عمران خان الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کرتے تو کمیشن خود کارروائی کرے گا۔ سب سے آخر میں جس نشست پر کاغذات جمع کرائے گئے وہ عمران خان کی ہوگی۔

- Advertisement -

الیکشن ایکٹ کے مطابق باقی 6 نشستیں خالی تصور کی جائیں گی۔ پھر ان نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں