تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کو 22 جون کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے، ان کے ساتھ کارکنوں کی تعداد 50 سے 60 تھی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق مصطفیٰ کمال نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز بھی پھاڑ ڈالے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ مصطفیٰ کمال وضاحت کے لیے ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔

Comments

- Advertisement -