منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

تفصیلات کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 271 اراکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

معطل کیے گئے ارکان میں قومی اسمبلی کے 136 ارکان اور 21 سینیٹرز شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کے 48 اور خیبرپختونخوا کے 54 ارکان اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق معطل ممبران اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے، اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی یہ ارکان شریک نہیں ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان قومی اسمبلی رکنیت معطل کی گئی ان میں احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چوہدری، مراد سعید، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، اسد عمر، عمر ایوب، نوید قمر اور خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینیٹر شوکت ترین، عبدالغفورحیدری، سینیٹر احمد خان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے،الیکشن کمیشن اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ممبران کی فہرست بھجوائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں