site
stats
پاکستان

نواز شریف کا نام پارٹی سے ہٹانے کا مطالبہ، الیکشن کمیشن کا نوٹس دینے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام مسلم لیگ نواز سے ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو نوٹس دینے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز سے نواز شریف کا نام ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز شریف کے نام سے منسلک ہے اور وہ نااہل ہوچکے ہیں۔ نااہل شخص کے نام پر پارٹی نہیں ہوسکتی۔

ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ پارٹیاں رہتی ہیں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔

درخواست دائر ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کو نوٹس دینے کا حکم جاری کردیا۔


Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top