ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فارم 45 کی تیاری کیلیے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 45 کی تیاری کیلیے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری کر دیں۔

نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

الیکشن کمیشن کی ہدایات میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کسی غلطی کی گنجائش نہ رہے، افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں۔

- Advertisement -

ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر موجود ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ پر دستخط لیں، پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریرکریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ دستخط کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کرے اور پولنگ ایجنٹس کو دیں، چسپاں کیے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریزائیڈنگ افسران ہوں گے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ فارم 45 کی تصاویر آر او کو ارسال کریں جبکہ انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس میں جمع کروائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں