اشتہار

صوبائی حکومتیں ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہو رہے ہیں، جو خدشات بتائے گئے تھے ان کا مکمل جائزہ لیا ہے، یہ انتخابات پہلے ہی 3 دفعہ ملتوی ہوئے تھے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں اپنا آئینی حق استعمال کر رہا ہے، سندھ حکومت کا اپنا اختیار ہے ، ہم ان پر تنقید نہیں کر سکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شام تک سارے پولنگ اسٹیشنز پر سامان پہنچ جائے گا، آئی جی سندھ سے ابھی ہماری میٹنگ ہے، ایف سی کوبھی ہم پولنگ ڈیوٹی کیلئے استعمال میں لائیں گے۔

 عمر حمید خان نے کہا کہ ادارے کچھ لکھتے ہیں تو الیکشن کمیشن ان کا جائزہ لیتا ہے، صوبائی حکومت ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہیں، اسلام آباد میں بھی بلدیاتی الیکشن ہونگے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ مفاد عامہ میں فیصلہ کرتی ہے، امن وامان کاقیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ ووٹرز خوف کے بغیر الیکشن کیلئے باہر نکلیں، 500 پولنگ اسٹیشن پر رینجرز فرائص انجام دیں گے، فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے صوبائی حکومت کبھی رضامند نہیں ہوتی، کوئی آرڈیننس آیا تو جب دیکھا جائےگا، ابھی الیکشن ہونے جار ہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں