اشتہار

ایکواڈور: خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی،15 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ایکواڈور اور شمالی پیرو میں 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، عمارتیں زمیں بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر 14 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، سانتا روزا ائیرپورٹ سمیت متعدد شہروں میں عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 41 میل تھی اور اس کا مرکز بالاؤ کے قریب تھا۔ ایکواڈور حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے، زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے ساتھ ساتھ وسطی بحرالکاہل کے ساحل تک محسوس کیے گئے۔

People in the street with debris

حکام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ حصوں میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، زلزلہ زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ 2016 کے بعد ایکواڈور میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں