برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی چنائے کانسرٹ کے دوران بھارت کے معروف گلوکار اے آر رحمان کی اچانک انٹری نے مداحوں کو حیران کردیا۔
برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے شہر چنائے میں اپنے کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اے آر رحمن کے ساتھ گانوں پر پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ایڈ شیرین نے اے آر رحمن کے ساتھ چنائے کانسرٹ کے دوران خوب انجوائے کیا، کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’آپ کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز ہے‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار اے آر رحمان نے اپنی آواز اور موسیقی کے جادو سے دنیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی ان کی مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔
گلوکار اے آر رحمان نے اپنے کیریئر میں بہت سے ایوارڈز اور کامیابیاں حاصل کیں، جن میں آسکر اور بہت سے دوسرے معزز اعزازات شامل ہیں۔