تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا کی بگڑتی صورت حال: ایدھی فاؤنڈیشن کی بھارت کو مدد کی پیشکش

کراچی: بھارت میں کرونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارت کو مدد کی پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور آکسیجن کی کمی جسیے مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارت کو امداد کی پیشکش کی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا گیا ہے، خط میں فیصل ایدھی نے کہا کہ بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کرونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اس وقت کرونا وبا کے باعث بدترین صورتحال سے دوچار ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کرونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 332730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی وبا کے باعث 2263 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -