منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

کن علاقوں میں تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: شدید برفباری کے باعث گلیات کی 9 یوسیز میں تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرن گلی، نگری بالا، نتھیا گلی، تاجوال میں تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند ہوں گے۔

پٹن، کلاں، ککمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی میں بھی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

ادھر تحصیل غازی، خانپور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مری نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، دھند اور تیز ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، خراب موسم کے باعث بجلی کا نظام بھری طرح متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 سے 24 گھنٹے موسم بدستور سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں