ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وفاقی وزیر تعلیم نے ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کردی اور کہا صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 15ستمبر سے پہلے مزید مشاورت کریں گے، صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے ایس او پیز تیار کی جائیں گی، ایس او پیز سے متعلق مختلف تجاویز آرہی ہیں۔

- Advertisement -

شفقت محمود نے کہا کہ صوبوں سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ایس اوپیز مانگی ہیں، صوبوں سے کہا ہے اپنی تجاویز لکھ کربھیج دیں، انتظامی ادارے اساتذہ کو بلاکرایس اوپیز پر پریکٹس کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کے طلبا لیبارٹریز میں کام کرنا چاہتےہیں توایس او پیزکے مطابق اجازت دی جاسکتی ہے، جہاں انٹرنیٹ سہولت نہیں تھی وہاں آن لائن تعلیم میں طلبا کو دشواری ہوئی، یونیورسٹیز اگست میں جہاں انٹرنیٹ سہولت نہیں ان علاقوں کے طلبا کو بلاسکتی ہیں اور ہاسٹلز میں30فیصد تک طلبا کو رکھ سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال میں تعلیم کابڑا نقصان ہوا، مدارس کو بھی ایس اوپیز کے تحت امتحانات لینے کی اجازت ہوگی، امتحانات لینے کے دوران 6 فٹ کافاصلہ ہوگا،ماسک پہننا لازمی ہوگا، جہاں ممکن ہوٹینٹ لگا کر امتحانات لئے جاسکتے ہیں۔

شفقت محمود نے واضح کیا جو ادارہ ایس اوپیزپرعمل نہیں کرے گا تو اسے امتحان لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں