جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کوشش ہے شام تک علاقے کلیئر ہوجائیں: وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش کا جمع شدہ پانی کے نکاسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کوشش ہے شام تک کھارادر کے تمام علاقوں کو کلیئرکرادیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کھارادر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ کھارادر میں بارش کے بعد گٹر چوک ہوگئے ہیں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی کی 20 گاڑیاں صفائی کے لیے لگائی ہیں، تکلیف کا احساس ہے، علاقہ مکینوں سے معذرت خواہ ہوں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی تکلیف کی وجہ سے خود دورے پر آیا ہوں، کوشش ہے شام تک سارا علاقہ کلیئر ہوجائے، متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ میں آج سے پھر بارشوں کا امکان

خیال رہے کہ کراچی میں بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا، مرکزی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، انڈر پاسز میں پانی جمع جب کہ کئی شاہراہوں اور علاقوں سے تاحال پانی کی نکاسی کا کام مکمل نہ کیا جا سکا۔

کراچی میں طوفانی بارشوں سے شہر کا بوسیدہ انفرا اسٹرکچر تباہ

بارش ختم ہونے کے 2 دن بعد بھی نشیبی و مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے اور ان کی سوسائٹیز زیر آب ہیں، دوسری جانب شہر کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ابلتے گٹروں نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں