تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مصرمیں لازمی طلاق انشورنس کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا

قاہرہ: رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے پالیسی کی حتمی شکل کا اعلان نہیں کیا ہے اور پارلیمنٹ میں بھی بحث ہونا باقی ہےجس کے باعث حامی ومخالفین کی مختلف آراءسے تنازعہ نے جنم لیا۔

تفصیلات کے مطابق مصرمیں میاں بیوی کے درمیان طلاق کے حوالے سے لازمی انشورنس کے معاملے میں ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے،مصر کی فنانشل سپروائزری اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک لازمی طلاق انشورنس پالیسی ، جو شوہر کی طرف سے شادی سے پہلے مقررہ قسطوں میں ادا کی جاتی ہے ابھی زیر غورہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس میں مطلقہ کومعاوضے یا پریمیم کی رقم کے ساتھ معاوضے کی مدت کا بھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے سماجی حلقوں میں یہ موضوع تنازع کا باعث بنا ہوا ہے،لازمی طلاق انشورنس کے حامیوں اور مخالفین کی آراءبٹی ہوئی ہیں ابھی تک اس پالیسی کی حتمی شکل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث بھی باقی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بہت سارے سوالات پیدا ہوئے ہیں کہ آیا یہ دستاویز طلاق کے معاملے میں بیوی اور بچوں کے حقوق کے لیے انشورنس مہیا کرے گی،خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں مصر میں طلاق کی اعلی شرح سب سے زیادہ ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیا اس پالیسی سے شادی کے زیادہ اخراجات کی روک تھام مدد ملے گی ؟ کہ بڑھتے اخراجات کی جہ سے مصر میں شادی کے کم مواقع کم ہو رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -