تازہ ترین

خاتون نے شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

قاہرہ: مصر میں سفاک خاتون نے شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ مصری خاتون نے جھگڑے کے بعد شوہر کو قتل کردیا اور اس کی لاش کے تین حصوں میں ٹکڑے دیے۔

خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے لیے اپنے داماد کی مدد لی اور جسم کے اعضا کو تھیلیوں میں ڈال کر قاہرہ کے شمالی قصبے میں ایک کھائی میں پھینک دیا۔

پولیس نے مقتول کے جسم کے اعضا کھائی سے برآمد کرکے ملزمہ اور اس کے داماد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ شوہر ناروا سلوک کرتا تھا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا، شوہر کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے شوہر کے کھانے میں نیند کی گولیاں ملائیں اور جب وہ سو گیا تو اپنے داماد کی مدد سے اسے قتل کرکے اس کا جسم تین حصوں میں کاٹ دیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے چار دن کے ریمانڈ پر دینے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک مصری شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو پسند کا کھانا نہ بنانے پر قتل کردیا تھا، یہ واقع مصری دارالحکومت کے شمال میں شہر بنہا میں پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -