اشتہار

مصر، فوجیوں کے قتل پرغمزدہ خاتون اینکر نے اپنے بال کاٹ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصری فوجیوں کی ہلاکت پر خاتون اینکر نے براہ راست شو میں اپنے بال کاٹ دیئے اور قاتلوں کی گرفتاری سے پہلے بال نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق مصری ٹیلی ویژن کی معروف اینکر پرسن خاتون نے براہ راست پروگرام کے دوران اپنی دراز زلفوں کو قینچی سے کاٹ لیا اور اس وقت بال بڑھانے سے انکار کردیا جب تک مصری فوجیوں کے قاتل پکڑے نہ جائیں۔

یہ انتہائی قدم مصر کی معروف خاتون اینکر ’’ منال خالد‘‘ نے اپنے لائیو ٹی وی شو کے دوران اس وقت اُٹھایا جب وہ دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وہ جذبات کی رو میں بہہ گئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں دینے والے بہادر اور غیور افواج کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جن کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

ٹی وی اینکر نے اپنے مصری فوجیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قینچی کی مدد سے اپنے بال خود اپنے ہاتھوں سے کاٹتے ہوئے غمزدہ لہجے میں کہا کہ جب تک مصری فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ لمبے بال نہیں رکھیں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں