اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔
ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فلک عالیہ سے کہتی ہیں کہ آپ کی وجہ سے گھر کی ساری ذمہ داری میرے سر پر آگئی ہے، بہت دکھ ہورہا ہوگا آپ کو کیونکہ آپ ایسا تھوڑی چاہتی تھیں۔‘
فلک کہتی ہیں کہ ’بے بسی آپ کے چہرے پر صاف نظر آرہی ہے، کتنی مشکل سے آپ نے تنکا تنکا جوڑ کر یہ گھر بنایا تھا اور دیکھیں کوئی اور آکر اس گھر کی مالکن بن کر بیٹھ گئی۔‘
عالیہ کہتی ہیں کہ ’یہ تمہاری خام خیالی ہے، یہ گھر میرا تھا، میرا ہے اور ہمیشہ میرا ہی رہے گا۔‘
فلک کہتی ہیں کہ ’لیکن آج سے اس گھر پر میرا حکم چلے گا اور آپ کو بھی میری بات ماننی پڑی گی، دوسری بات یہ گھر تو میں نے آپ سے لے لیا بہت جلد کبیر کو بھی آپ کے چنگل سے چھڑوا لوں گی۔‘
کیا عالیہ فلک کے آگے بس رہیں گی یا کبیر اور شوہر کو فلک کی سچائی کا علم ہوسکے گا؟ یہ جاننے کے لیے ’احسان فراموش‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔