تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

احساس کیش پروگرام، مزید افراد کو امداد دینے کا ہدف مقرر

اسلام آباد: کورونا لاک ڈاؤن میں مزدوروں، مستحقین اور ضرورت مندوں کے لیے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ صارفین کی معاونت کا ہدف مکمل کر لیا گیا۔

حکومت نے صارفین کی ضرورت کے مدنظر ہدف میں اضافہ کرتے ہوئے 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار کا نیا ہدف مقرر کر دیا۔

کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 145ارب 29کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں اب تک 2 ارب42 کروڑ سے زائد امدادی رقم 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔

بلوچستان میں6 لاکھ11 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 43 کروڑ سےزائد جب کہ گلگت بلتستان میں86 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 5 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد میں63 ہزار سے زائد افراد میں76 کروڑ روپے سے زائد اور کےپی میں 21 لاکھ8 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب59 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

پنجاب میں52 لاکھ75 ہزار سے زائد افراد میں63 ارب88 کروڑ سے زائد جب کہ سندھ میں36 لاکھ59 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 13 کروڑ سےزائد تقسیم کی گئی۔

Comments

- Advertisement -