اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ خصوصی احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 153 ارب 55کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقم اور حصول کنندہ کی تفصیلات شیئر کیں اور ملک بھر میں مذکورہ پروگرام کے تحت ہونے والے کام کو اجاگر کیا۔
اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔#EhsaasByPMIK #EhsaasSabKa #Ehsaas #EhsaasEmergencyCash pic.twitter.com/DPm3tyurIs
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 15, 2020
ان کا کہنا تھا کہ اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے، سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہون نے یہ بھی کہا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شفافیت کے پیش نظر شائع کی جارہی ہیں۔