مکہ مکرمہ : سعودی عرب سمیت متعددملکوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، نماز عید میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خاتمہ ، مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، فلسطین،ترکی،انڈونیشیا، ملیشیا،، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت کینیڈا اور یورپ میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جہاں نماز عید میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خاتمہ ، مسلمانوں کے اتحاد و کجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فلسطین میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا اجتماع ہوا، جسمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی۔
ترکی میں آیا صوفیا میں نماز عید ادا کی گئی ، ترک صدر نے عید کی مبارکباد دی، اسی طرح متحدہ عرب امارات،انڈونیشیا،، ملائشیا میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، جس میں مسلم اُمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔