پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

عید: موٹر سائیکل چھیننے والے 3 میں سے ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ اور لوگوں کے تشدد سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عید الفطر کے دن شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے 3 ڈاکوؤں میں سے ایک اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ اور لوگوں کے تشدد سے ہلاک ہو گیا۔

کراچی میں میٹھی عید کے دن بھی جرائم پیشہ عناصر اپنی وارداتوں سے باز نہیں آئے، شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا ایک ڈاکو بد ترین موت کا شکار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی ایک واردات ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو ایک شہری عنایت اللہ سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے، کہ شہری نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی، جس سے شہری کا ایک ہاتھ زخمی ہو گیا، جب کہ اس کے اپنے ساتھی ڈاکو کو بھی گولی لگ گئی، جس کے سبب وہ زخمی ہو کر گر گیا اور باقی فرار ہو گئے۔

عوام نے زخمی ہونے والے ڈاکو پر مزید تشدد کیا جس سے وہ کچھ دیر میں موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، ڈاکو کی جیب سے برآمد شناختی کارڈ کے مطابق اس کی شناخت 22 سالہ محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے، بعد ازاں پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا جب کہ زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں