ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

عید پر صنعتی اداروں میں‌ کتنے دن کی چھٹیاں ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ محنت سندھ نے صنعتوں اور فیکٹریز میں کام کرنیوالے مزدوروں کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ سندھ نے صوبے میں صنعتوں اور فیکٹریز میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ محنت سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں اور فیکٹریز کے مزدوروں کیلیے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی چھٹیاں ہونگی۔

وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پہلے ہی 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید تعطیلات کا اعلان کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آئے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب عالمی ماہرین فلکیات نے رواں برس طویل عرصہ بعد پاکستان، سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عیدالفطر ہونے کی پیشگوئی کی ہوئی ہے۔

سعودی عرب، پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں ’’عید‘‘ ایک ہی دن ہونے کا امکان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں