ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن  میلاد النبیﷺ ملک بھر میں آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا، آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

- Advertisement -

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیاہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں