تازہ ترین

جشن ولادت نبی ﷺ‘ شہر سج گئے، میلاد کی محافل

لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور : آقائے دو جہاں حضور اقدس محمد ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں‘ 12 ربیع الاول کی خوشی میں ملک کے تمام ہی شہروں کے گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا روح پرور محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ کے چاند ﷺ کی آمد کا جشن ملک کے طول و عرض میں منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر شہر، گلی گلی کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

عاشقان مصطفیٰﷺ رحمت العالمین پر عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں اور نعتیہ محافل میں چاند کا نور پھیلا رہے ہیں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں گلیوں، بازاروں، عمارتوں اور مساجد میں محافل کا خصوصی انعقاد کیا گیا ہے۔

سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانے کے لئے بچے، بڑے سبھی پرجوش ہیں۔ ایک طرف جہاں گھروں میں محافل نعت و درود و سلام کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت بکھیرنے کیلئے مختلف تنظیمیوں کی جانب سے بھی محافل اور جلوس نکالنے کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔

کراچی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا جس کے لئے ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

لاہور میں خصوصی کیک تیار

عاشقان رسول ﷺ نے عید میلاد النبی کے تحت خصوصی کیک تیار کیا۔

حفاظتی اقدامات

بلوچستان حکومت نے امن و امان کے پیش نظر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جبکہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں صبح 10 سے رات 10 بجے تک موبائل فون بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔

دیکھیں: حضورکریم ﷺ کی شان میں پانچ ہمیشہ سنی جانے والی نعتیں

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صبح 10 سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام صوبائی حکومتوں نے 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کو قائم کرنے کے لیے پولیس کو خصوصی ہدایت جاری کردی ہیں جس کے تحت محکمہ پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -