اشتہار

9 اپریل کو پاکستان کے کن علاقوں میں عید کا چاند نظر آ سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل اور عید بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے 9 اپریل کو ملک کے کن کن علاقوں میں چاند نظر آ سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان نے سال رواں ملک میں رمضان المبارک کا مہینہ 29 روزوں پر مشتمل ہونے، چاند منگل کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی جبکہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے جس کی وجہ سے غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا اور 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 اپریل کو کراچی سمیت بلوچستان کے علاقے گوادر  اور پسنی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

پیشگوئی کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف ہوگا، البتہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے منگل 9 اپریل کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

یہ اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران ، محکمہ موسمیات ،اسپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں