تازہ ترین

عید الاضحیٰ : قربانی کے جانوروں کو کیسا چارہ کھلایا جائے؟

کراچی : ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آتے ہی گائے بیل اور بکروں کی خریداری کے بعد اگلا مرحلہ ان کو چارہ کھلانے کا ہوتا ہے جس کیلئے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے جانور کو اچھی غذا فراہم کرے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے ایک اچھا جانور خریدنا تو مسئلہ ہوتا ہی ہے لیکن اس کی دیکھ بھال کرنا بھی کسی پریشانی سے کم نہیں۔

عام طور پر لوگ جانور خرید کر گھر لاتے ہی اس کو طرح طرح کی چیزیں کھلانا شروع کر دیتے ہیں جو بعض اوقات جانوروں کی صحت کے لیے نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کراچی کی نمائندہ روبینہ علوی کی رپورٹ کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر جانوروں کا چارہ فروخت کرنے کے خصوصی اسٹال لگائے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جانوروں کی بہترین صحت اور ان کی دیکھ بھال کا خصوصی خیال رکھتے ہیں تاکہ وہ عید تک صحت مند و توانا رہیں۔

Comments

- Advertisement -