اشتہار

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، دس لاکھ افراد نے نماز عید ادا کی۔

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں، یہ کرونا وبا کے بعد پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔

نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں، عیدالاضحیٰ کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں، آج جمرت پہنچ کر حجاج کرام کے پہلے قافلے نے صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔

- Advertisement -

جس کے بعد حجاج اپنا وقت عبادت میں گزاریں گے، قربانی کے بعد حجاج کرام حلق یا تقصیر (بال منڈوانے) کر احرام کی حالت سے باہر آرہے ہیں ، خوش قسمت حاجی طواف زیارت کے بعد حجاج رات منیٰ میں گزاریں گے۔

ادھر امریکا ، برطانیہ، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات میں بھی عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکنن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ انسانیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں