بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سبزی والے قصائی بن گئے، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/ لاہور/ ملتان/ فیصل آباد : عید الاضحیٰ قریب آتے ہی سبزی والے بھی قصائی بن گئے، شہریوں کی کھال اتارنا شروع کردی، تیس روپے کلو والی پیاز60روپے کلو ہوگئی، لال ہرے ٹماٹروں نے شہریوں کو غصے سے لال پیلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہری سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہوگئے۔

عید الاضحیٰ پر قصائی تو چھریاں تیز کرتے ہی ہیں، اس بار سبزی والوں نے پہلے ہی شہریوں کی کھال اتارنا شروع کردی، ٹماٹرایک سو بیس روپے کلو تک جاپہنچے۔

کراچی میں تیس روپے کلو والی پیاز ساٹھ روپے تک بک رہی ہے، لال اور ہرے ٹماٹروں نے شہریوں کو لال پیلا کردیا، چالیس روپے کلو تک بکنے والے ٹماٹر ایک سو بیس روپے کلو تک جاپہنچے۔

لاہور ملتان اور فیصل آباد میں بھی سبزی کی قیمت کو پر لگے گئے، سبزی والوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہرا دھنیا، ادرک، ہری مرچ، لہسن اور لیموں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عید قرباں شہریوں کی جیب پر بھاری نہ پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں