اسلام آباد : حکومت کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عیدالفطر کی چار چھٹیوں کی منظوری دیدی ہے،جس کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 5 جولائی سے 8جولائی یعنی منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو ہوں گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی ملازمین کی ہفتہ میں دو یعنی ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اور پیر کا ورکنگ ڈے ساتھ ملا کر مجموعی طور پر وفاقی ملازمین کو 9 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار کو ارسال کی گئی سمری میں 5 تا 8جولائی (منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ) چار چھٹیاں تجویز کی گئی تھی، ملازمین عید سے قبل ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منائیں گے۔ صرف پیر ورکنگ ڈے ہوگا اور عید المبارک کے بعد بھی ہفتہ اور اتوار کی تعطیل منائی جائے گی، ملازمین جمعتہ المبارک کو ہی عید کےلئے گھروں کو نکل جائیں گے۔