آسٹریا میں عیدالفطر 30 مارچ کو منائی جائے گی، اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا اور مرکزی اسلامک سینٹر ویانا نے اعلان کردیا۔
دنیا بھر میں مسلمان عید کی آمد کے منتظر ہیں، وہیں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا اور دیگر شہروں میں عید منانے کی تاریخ سامنے آگئی ہے، منتظمین نے مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کے شیڈول کا اجرا بھی کردیا ہے۔
دارلحکومت ویانا کے مرکزی اسلامک سینٹر میں 2 نمازیں ہونگی، مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں عیدالفطر کی دو نمازوں میں سے پہلی عربی زبان میں خطبے کے ساتھ 06:30 بجے ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سینٹر میں دوسری نماز 08:00 بجے ہوگی جس کے لیے خطبہ جرمن زبان میں دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ منہاج القرآن سینٹر ویانا میں تین نمازیں ہونگی، پہلی نماز 08:00 بجے ادا ہوگی، دوسری نماز 09:00 بجے جبکہ تیسری نماز 10 بجے ادا کی جائےگی۔
دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ عیدالفطر کی ایک نماز 08:30 بجے ہوگی، ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں بھی ایک نماز 08:00 بجے ادا کی جائے گی۔
ادارۃ المصطفیٰ سینٹر ویانا میں دو نمازوں کا اہتمام کیا جائے گا، پہلی نماز 07:30 بجے جبکہ دوسری 09:00 بجے ادا کی جائے گی، علاوہ ازیں مسجد ابراہیم ویانا میں پہلی 07:30 بجے اور دوسری نماز 08:30 بجے ہوگی۔
عیدالفطر کے سلسلے میں نور اسلامک سینٹر ویانا دو نمازیں ادا ہونگی، پہلی نماز 08:00 بجے، دوسری نماز 09:00 بجےہوگی۔
پاک کمیونٹی لینز سینٹر میں09:00 بجے ایک ہی نماز ادا کی جائے گی، فقہ جعفریہ علی ایرانی مسجد ویانا میں بھی ایک ہی نماز 08:00 ہوگی، مسجد المدینہ ویانا میں 2 نمازیں ہونگی، پہلی نماز 07:30 بجے جبکہ دوسری نماز کا وقت 09:30 بجے ہوگا۔